پولیس کے مطابق ریٹائرڈ لیگ سپنر میک گل نے 2021 میں اپنے ذاتی کوکین ڈیلر کا تعارف ایک ساتھی سے کروایا تھا
سپورٹس رپورٹر نوائے وقت
سڈنی:آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سٹوارٹ میک گل کو جمعرات کے روز سڈنی کی ایک عدالت نے کوکین کی سپلائی میں حصہ لینے کا مجرم قرار دیا۔
البتہ چھ گھنٹے سے زائد بحث کے بعد جیوری نے 54 سالہ میک گل کو بڑے پیمانے پر منشیات کی سپلائی میں ملوث ہونے کے زیادہ سنگین الزام سے بری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ریٹائرڈ لیگ سپنر میک گل نے 2021 میں اپنے ذاتی کوکین ڈیلر کا تعارف ایک ساتھی سے کروایا تھا۔