رانا وحید بیوروچیف ڈان ٹی وی
ساہیوال : ساہیوال ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ملک اشتیاق کی گورنر ہاؤس افطار پارٹی میں شرکت۔ قصبہ نورشاہ کے اہم مسائل اور بڑھتی ہوئی منشیات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔گورنر ہائوس میں پنجاب ایگزیکٹو، لاہور اور ساہیوال ڈویژن کے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ساہیوال کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی اور سٹی پریس کلب کے نائب صدر ملک اشتیاق احمد کھوکھر نے بھی گورنر ہاؤس افطار پارٹی میں شرکت کی۔ گورنر سردار سلیم حیدر نے تمام کارکنوں سے انکے مسائل سنے اور خیریت دریافت کی اس موقعہ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت پیپلزپارٹی کو صوبے بھر میں مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتی ھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے ۔ ملک اشتیاق احمد کھوکھر نے قصبہ نورشاہ کے قدیمی مسائل کی یقین دہانی اور پُرتکلف عشائیہ دینے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔