بریشیا: شاہد رضا کوئلہ کے اعزاز میں عتیق زبیر جرال کی ضیافت

گجرات سے ایم پی اے کی اٹلی آمد پر منعقدہ ایونٹ میں میزبان کے دوست احباب کی بھی شرکت

رپورٹ: محمد الیاس قادری

بریشیا: دیار غیر میں طویل عرصے سے مقیم نوجوان سیاسی و سماجی رہنما عتیق زبیر جرال کی طرف سے اٹلی کے دورے پر آئے گجرات سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 28 سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کوئلہ کے اعزاز میں بریشیا میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک کشمیر بولونیا کے صدر چوھدری شہزاد مشتاق بنیاں، زونل کونسلر چوہدری طلعت سلطان ڈوگہ، چوھدری رفاقت حسین، احتشام صدیق، چوھدری محمد سعید، چوہدری مدثر کوٹلہ، چوہدری مبشر گجر، چوہدری امجد کالس آف چک پنڈی اور دیگر نے شرکت کی، میزبان عتیق زبیر جرال نے مہمان کی آمد پراستقبال کیا، جبکہ شرکاء کی کھانوں اور مشروبات سے تواضع کی گٸی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *