سٹاف رپورٹر نوائے وقت
کراچی :سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں باقاعدہ انٹری کی تصدیق کر دی ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ ’میرے بابا شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے اپنے پیچھے ایک مضبوط سیاسی میراث چھوڑی ہے جو عوام کے ذریعے عوام کے لیے سیاست تھی۔‘