صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری سید صداقت علی کا دورہ اٹلی جاری

آصف وڑائچ کی میزبانی میں اتوارکو فیضان مدینہ بولونیا میں افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کریں گے

رپورٹ محمد الیاس قادری

بولونیا: اٹلی کے دورے پر آئے ہوئے صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری سید صداقت علی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا سلسلہ جاری ہے، وہ پاکستانی نثزاد ممتاز اطالوی بزنسمین چوھدری آصف علی وڑائچ کی میزبانی میں اتوار 16 مارچ کو بولونیا میں دعوت اسلامی کے مرکز جامعہ فیضان مدینہ میں ہونیوالی محفل ذکر و نعت اور گرینڈ افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کریں گے، ایونٹ میں میزبان کے دوست احباب سمیت اٹلی بھر سے پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ سیاسی، سماجی، دینی و کاروباری تنظیموں کی سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *