نور فاطمہ نوائے وقت
لاہور:پنجابی کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
اس واقعے کا مقدمہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا۔
نصیبو لال نے پولیس کو بتایا کہ وہ جمعے کی شام اپنے گھر کے صحن میں بیٹھی تھیں کہ اس دوران ان کے شوہر نے آتے ہی گالی گلوچ شروع کر دی۔
ایف آئی آر کے مطابق نصیبو لال نے بتایا کہ ’میرے خاوند نوید حسین نے اینٹ اٹھا کر میرے چہرے پر ماری جس سے میرے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی۔‘
انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ’خاوند اکثر میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے۔‘
پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔