پنجاب حکومت کی گھٹیا کارکردگی کا ایک اور ثبوت ، سرکاری ہسپتال اب ٹھیکے پر چلائے جائیں گے

میڈیکل رپورٹر نوائے وقت

لاہور:پنجاب حکومت نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو ایک خود مختار بورڈ کے ذریعے چلانے کے لیے پنجاب سپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2025 متعارف کروا دیا ہے، یعنی اب سرکاری ہسپتال ٹھیکے پر چلائے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے انہی خطوط پر مئی 2020 میں پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ (ایم ٹی آئی) لاگو کیا تھا جس پر صوبے بھر کے ڈاکٹروں نے شدید احتجاج کیا تھا، اور پھر حکومت کو اس قانون پر عمل درآمد روکنا پڑ گیا تھا۔
اب وزیراعلٰی مریم نواز کی حکومت نے محکمہ صحت میں اصلاحات کے اسی قانون کو نئے نام سے متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *