مقامی ہوٹل میں منعقدہ افطار ڈنر میں قونصل جنرل اقصی نواز، غیر ملکی سفارتکاروں، اطالوی حکام اور پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ شخصیات کی شرکت
رپورٹ و تصاویر محمد الیاس قادری
میلان/اٹلی یوم قرار داد پاکستان کے حوالے سے میلان قونصلیٹ کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،پاکستان کا 86واں قومی دن منانے کیلئے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل محترمہ اقصی نواز، ڈپٹی قونصل جنرل احمد ولید، امیگریشن لائزن آفیسر عصمت اللہ جونیجو، کیمونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر وقار علی سمیت یہاں متعین غیر ملکی سفارت کاروں، اطالوی حکام اور پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، افطار کے بعد تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے کیا گیا، آثار قدیمہ کے ماہر اطالوی پروفیسر اور میلان کے میئر کی نمائندہ خاتون نے اظہار خیال کیا، قونصل جنرل محترمہ اقصی نواز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور اٹلی کے مابین 75 سال سے زائد گہرے سفارتی تعلقات کی مختلف جہتوں پر روشنی ڈالی، دیار غیر میں پروان چڑھتے پاکستانی بچوں نے ملی نغمہ پیش کیا، اس موقع پر تالیوں کی گونج میں قرار داد پاکستان کی 85ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، ایونٹ کے اختتام پر انواع اقسام کے لذیذ پاکستانی کھانوں، مٹھائی اور مشروبات سے شرکاء کی تواضع کی گٸی، اس دوران بولونیا سے ایوب نور محمد کے “Sorang” میوزیکل گروپ نے قومی نغمے پیش کر کے شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔