میڈم اقصی نواز کی پاکستانی کیمونٹی کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی
رپورٹ محمد الیاس قادری
میلان؛)پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی کی ایگزیکٹو کونسل کے صدر حاجی چوھدری نواب خان چنڈالہ، سرپرست اعلی چوھدری یاسر عرفات ٹوپہ، چیئرمین ایگزیکٹو کونسل رانا فضل عباس اور تحریک انصاف بولونیا کے چیف آرگنائزر چوھدری محمد بوٹا آف موسا کمالا پر مشتمل وفد نے قونصل جنرل میلان محترمہ اقصٰی نواز سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں یہاں مقیم پاکستانی ہموطنوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، قونصل جنرل ل نے ڈیتھ کیسزز کے حوالے سے میت کی سفری دستاویزات کی جلد تکمیل کیلئے پرفیتورے دی بولونیا کے حکام سے ملاقات کرنے، ڈیتھ نولہ اوستا میل سروس بحال کرنے اور امیگریشن کے حوالے سے درپیش مشکلات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پر وفد کے ارکان نے محترمہ اقصی نواز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔