رخسار برنالی کی کاوشوں سے پاکستانی کیمونٹی CENTO پھر ایک پیج پر، رنجشیں بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا عزم
رپورٹ محمد الیاس قادری
مولینیلا/اٹلی: پاکستانی نثزاد ممتاز اطالوی بزنسمین چوھدری رخسار احمد برنالی کی کاوشوں سے فیرارا کے نواحی قصبے Cento میں مقیم پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی کے سرپرست اعلی و اطالوی لیبر یونین سی کوبس کے ایگزیکٹو ممبر چوھدری یاسر عرفات ٹوپہ کے گروپ اور سماجی تنظیم محمد علی جناح ایسوسی ایشن (رجسڑڈ) اٹلی کے مابین سوا دو سال سے جاری اختلافات کا خاتمہ ہو گیا ہے، اس سلسلے میں مقامی ریسٹورنٹ میں چوھدری رخسار احمد برنالی کی میزبانی میں ہونیوالے اکٹھ میں پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں کی سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں فریقین نے تمام اختلافات ختم کر کے مستقبل میں ایک دوسرے کو ساتھ لیکر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوھدری رخسار احمد برنالی سمیت دعوت اسلامی کے مبلغ مولانا قاری غلام یٰسین رضا عطاری، یونائیٹیڈ فیڈریشن اٹلی کے چیف آرگنائزر حاجی چوھدری نواب خان چنڈالہ، چوھدری روف الزمان آف فتح پور، چوھدری محمد ہارون آف پسوال، چوھدری محمد فیاض آف فتح بھنڈ، چوھدری شاہ زیب اقبال مانگٹ اوردیگر نے راضی نامے کواتحاد و اتفاق کیلئے خوش آئند اقدام قرار دیا، اجلاس کے اختتام پر میزبان چوھدری رخسار احمد برنالی کی طرف سے شرکاء کیلئے عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا.