سوگوار خاندان سے تعزیت کیلئے عزیز و اقارب اور دوست احباب کی آمد کا سلسلہ جاری
نوائے وقت نیوز
گوجرانوالہ: حاجی عبدالغنی مغل مرحوم کی بیوہ، محمد اکرم مغل، محمد جاوید مغل، محمد الیاس مغل، لیاقت علی مغل (اٹلی)، افتخار احمد مغل، نوید احمد مغل کی والدہ محترمہ، ڈاکٹر حارث لیاقت مغل (اٹلی) اور حسن لیاقت مغل (اٹلی) کی دادی جان قضائے الٰہی سے گوجرانوالہ میں وفات پا گئیں، مرحومہ کی عمر 84 سال تھی، والدہ محترمہ کی وفات کی اطلاع ملتے ہی مرحومہ کے دیار غیر میں مقیم صاحبزادے پاکستانی نثزاد اطالوی لیاقت علی مغل بھی بولونیا سے آبائی وطن پہنچ گئے ہیں، دریں اثناء سوگوار بھائیوں سے اظہار تعزیت کیلئے عزیز و اقارب اور دوست احباب کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔