لاہور:پی ٹی آئی کے گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ ،قومی اداروں اور شخصیات کے خلاف بھڑکانے کا بھونڈا الزام

حزیفہ جمشید نوائے وقت

لاہور:پاکستان کے معروف موسیقار اور گلوکار سلمان احمد کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ پر پیکا ایکٹ کے تحت لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ مقدمہ لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مدعی سب انسپکٹر اکرام حسین کے مطابق وہ اپنے موبائل فون پر سوشل میڈیا استعمال کر رہے تھے کہ اچانک سلمان احمد کی ایک پوسٹ ان کے سامنے آئی، جس میں قومی اداروں اور شخصیات کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز مواد شامل تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سلمان احمد کے ایکس پر دو لاکھ 65 ہزار سے زائد فالوئرز ہیں، اور ان کی یہ پوسٹ ان تمام صارفین تک پہنچی، جس کے ذریعے قومی اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف ذہن سازی کی کوشش کی گئی۔

سلمان احمد کے خلاف یہ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ اس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 500، 504 اور 505 (1) بھی شامل کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *