لندن: نواز شریف کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار گلفام حسین کی مشروط ضمانت ،رہائی منگل کو متوقع

کورٹ رپورٹر نوائے وقت

لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ کے قریب سے گرفتار پی ٹی آئی حامی گلفام حسین کو مشروط ضمانت مل گئی۔

گلفام حسین کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ نے 2 ہزار پاؤنڈ پر مشروط ضمانت دی، ان کو وینڈز ورتھ جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ رہائی منگل کو متوقع ہے۔

گلفام حسین کے پاؤں میں الیکٹرک ٹیگ لگایا جائے گا۔ان پرکا مقدمہ 16 مئی 2025 کو کراؤن کورٹ میں شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *