نوائے وقت Exclusive :وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ساہیوال میں اربوں روپے کے تر قیاتی کام جاری ہیں۔ صفائی ستھرائی کے لیے کام شروع

ایم پی اے حلقہ199ملک قاسم ندیم فرزند سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی 15کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک کے افتتاح کے مو قع پر بیوروچیف ڈان ٹی وی رانا وحید اور علمدار زیدی سے خصوصی گفتگو

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت

ساہیوال :وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ساہیوال میں اربوں روپے کے تر قیاتی کام جاری ہیں۔ صفائی ستھرائی کے حوالے سے ساہیوال میں کمپنی نے کام شروع کر دیا ہے۔ اس سے ساہیوال کو مزید سر سبز اور خوبصورت بنا دیا جائے گا۔یہ بات مقامی ایم پی اے حلقہ199ملک قاسم ندیم فرزند سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے طارق بن ذیاد کالونی سے اوڈھ کالونی 82/6.Rتک 15کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک کے افتتاح کے مو قع پر بیوروچیف ڈان ٹی وی رانا وحید اور علمدار زیدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس مو قع پر صدیق خان بلوچ،عمران بلوچ،مہر ارسلان،چو ہدری سلیم،مسعود خان مہمند اور دیگر بھی موجود تھے۔ملک قاسم ندیم نے کہا کہ شہر بھر کی مختلف سڑکوں پر تعمیراتی کام جاری ہیں ہماری حکومت نے مختلف تر قیاتی کاموں کے لئے ساہیوال میں اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں جس سے ساہیوال کی تقدیر بدل جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل ساہیوال میں کسی بھی دور میں جتنے تر قیاتی کام نہیں کروائے گئے جو ہمارے دور میں کروائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے کمپنی نے کام شروع کر دیا ہے جس سے ساہیوال میں سیوریج اور گندگی کے مسائل کو تر جیحاتی بنیادوں پر حل کر لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *