اٹلی:حسن دین گجر کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں ضیافت کا اہتمام ،اویس حسن گجر کی شادی کی تقریبات آبائی شہر گوجرانوالہ میں منعقد ہوئیں

رپورٹ و تصاویر: محمد الیاس قادری

بولونیا/اٹلی:دیار غیر میں طویل عرصے سے مقیم معروف کاروباری شخصیت چوھدری حسن دین گجر کے سب سے بڑے صاحبزادے چوھدری اویس حسن گجر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں، ان کی شادی کی تقریبات چند ہفتے قبل پاکستان میں ان کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں منعقد ہوئیں، چوھدری حسن دین گجر نے اپنے بیٹے کی شادی کی خوشی میں اٹلی کے شہر بولونیا میں ضیافت کا اہتمام کیا، پرتکلف ظہرانہ تقریب میں ان کے اٹلی بھر سے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی، میزبان چوھدری حسن دین نے اپنے بیٹوں سمیت دیرینہ دوستوں چوھدری شہزاد مشتاق بنیاں اور چوھدری امجد کالس آف پنڈی چک کے ہمراہ مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ شرکاء کی دیسی و اطالوی کھانوں سے تواضع کی گٸی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *