لندن یونائیٹڈ ریفارم ایشین چرچ کے زیر اہتمام ایسٹر سنڈے سروس کا اہتمام

راجہ طارق محمود خان

لندن :لندن یونائیٹڈ ریفارم ایشین چرچ کے زیر اہتمام ایسٹر سنڈے سروس کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پادری شہباز جاوید، مشتاق پروین، صباح سلمان، شگفتہ اسحاق، پادری بشیر بہادر، روبینہ گل، شہناز جانسن نے خطاب کیا۔
جبکہ ایسٹر سنڈے سروس میں شرکت کرنے والوں میں امجد جارج، اسحاق مسیح، لیلی جارج، سیف اللہ، سائمن ھارون، ایوب گیل، جوشووا ناز، ثناء جوصف، امبر جارج اور دیگر نے شرکت کی۔
اس سنڈے سروس میں خواتین، بچوں اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر پر بچوں کو ایسٹر ایگ کے تحفے پیش کئے گئے۔
اس موقع پر پادری شہباز جاوید نے حطاب میں کہا کہ ہم خدا وند کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم لوگ والتھمسٹو کے بہت سارے بہن بھائی یہاں خدا وند کے گھر اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ ہم یوسف مسیح کے مردوں میں سے جی اٹھنے کی خوشی میں آج کی اس حصوصی عبادت میں شریک ہو سکیں۔اس عبادت میں حمد و ستائش کی گئی۔ خدا وند یوسف مسیح کے مردوں میں سے جی اٹھنے کے واقعات کو بیان کرتے ہوئے اس اہمیت کو بیان کیا کہ وہ زندہ ہیں۔
اس کے ساتھ دنیا اور پاکستان کے لیئے دعا کی گئی۔
پروین مشتاق نے اپنے حطاب میں کہا کہ ہم یونائیٹڈ ریفارم ایشین چرچ کے ساتھ کافی سالوں سے لندن میں کام کر رہے ہیں اور آج کا پروگرام ایسٹر سنڈے سروس کے حوالے سے عبادت کیلئے ہم سب اکٹھے ہوئے ہیں کہ خدا وند یوسف مسیح کے جی اٹھنے کی خوشی میں منا رہے ہیں۔
آج کا یہ سارا پروگرام چرچ کی طرف سے ہے اور ہماری پوری مینجمنٹ مل کر اس کو منعقد کرتی ہے جبکہ آج کے کھانے کے انتظام سے لے کر جو پچھلا پورا مہینہ ہمارا روزے رکھنے کا تھا اس میں بھی ہمارے بہت سے پروگرام ہوئے جو کے آج کے اس پروگرام کے بعد اہتطام پذیر ہو گئے۔
آخر پر اس پروگرام کے شرکاء کیلئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *