راجہ طارق محمود
لندن:پاکستان ہائی کمیشن لندن نے آئی ایس پی ایونٹس کے تعاون سے معروف پاکستانی مصورہ اور مشہور شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی پروفیسر سلیمہ ہاشمی کے ساتھ ایک دلکش مکالمے کا انعقاد کیا گیا
اس مکالمے کی میزبانی مشہور فنکارہ اور مصنفہ میرا ہاشمی نے کی
اس تقریب میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی، فنون لطیفہ کے شوقین، فیض احمد فیض کے مداح، اور پاکستان ہائی کمیشن کے نمائندگان نے شرکت کی
مکالمے میں پروفیسر سلیمہ ہاشمی کی پرورش، فنکارانہ سفر، تھیٹر سے وابستگی اور فنون کی تعلیم میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی
پروفیسر سلیمہ ہاشمی نے والد فیض احمد فیض اور والدہ ایلس فیض کے اپنے بچپن پر اثرات، فنون لطیفہ کے لیے اپنی لگن، اور عالمی سطح پر پاکستانی فنکاروں کی کامیابیوں اور صلاحیتوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے اس تقریب کے انعقاد اور معاونت پر پاکستان ہائی کمیشن کا شکریہ بھی ادا کیا
اختتامی کلمات میں قائم مقام ہائی کمشنر حسیب بن عزیز نے پروفیسر سلیمہ ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آ ئی ایس پی ایونٹس کی معاونت کو بھی سراہا
جبکہ فیصل شوکت(آئی۔ایس۔پی ایونٹس) کے انچارج اور میرا ہاشمی نے بھی حطاب کیا۔
شرکاء محفل میں حبیب خان سرفراز خان(فرسٹ سیکرٹری ہائی کمیشن)،مظہر اقبال عباسی، علی نواز ملک (پریس منسٹر) ہائی کمیشن، عرفان اشرف قاضی (پریس اتاشی) ہائی کمیشن، گل زمان حماد، بلال شیخ، عبدالقادر حماد، عمران حیدر، ساجد خان، اسد عباس، بنین شاہ، یسہاب تمانہ، اور دیگر مختلف کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔