بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، 24 افراد ہلاک

ابرار احمد نوائے وقت
کمیشر :بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کی سیاحوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد کشمیر میں سیاحت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ آج 22 اپریل بروز منگل کیے گئے اس حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

اس سے قبل جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا، ”میں پہلگام میں سیاحوں پر اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں، جس میں بدقسمتی سے پانچ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *