آصف کیانی نوائے وقت
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ایک فیصلے میں واضح کیا ہے کہ شادی کے موقع پر دلہن کو دی گئی تمام اشیا چاہے وہ بطور ’جہیز‘ ہوں یا ’برائیڈل گفٹس‘ وہ اس کی مکمل اور غیر مشروط ملکیت ہوتی ہیں، جس پر شوہر اور نہ ہی اس کے رشتہ دار کوئی دعویٰ کر سکتے ہیں۔
عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی تحفہ دولہا یا اس کے خاندان کو دیا گیا ہو اسے جہیز تصور نہیں کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل بینچ نے دیا ہے جس میں ایک طلاق یافتہ خاتون کی جانب سے اپنے سابق شوہر سے ’جہیز‘ اور ’نان نفقہ‘ کا دعویٰ کیا گیا تھا۔