حکومتی دعویٰ ٹھس :ورلڈ بینک نے پاکستان کی شرح نمو کی پیشگوئی کو کم کرکے 2.7 فیصد کردیا

شرح نمو منفی خطرات سے مشروط رہے گی، لیکن معاشی ترقی کی شرح آئندہ مالی سال 2026 میں 3.1 فیصد ہوجائیگی، رپورٹ

کامرس رپورٹرنوائے وقت

واشنگٹن:ورلڈ بینک نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی شرح نمو کی پیشگوئی کو قدرے کم کرکے 2.7 فیصد کردیا، جس کے لیے معاشی استحکام کے باوجود سخت مانیٹری اور مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے مسلسل رکاوٹوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل عالمی بینک نے گزشتہ سال اکتوبر میں جاری ہونے والی پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ (پی ڈی یو) میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

عالمی بینک نے کہا کہ شرح نمو بہت سے منفی خطرات سے مشروط رہے گی، لیکن پیشگوئی کی ہے کہ معاشی ترقی کی شرح اگلے مالی سال (مالی سال 26) میں 3.1 فیصد اور مالی سال 27 میں 3.4 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

ایک غیر معمولی اقدام کے طور پر، ورلڈ بینک نے باضابطہ طور پر اپنے معمول کے 2 سالہ پی ڈی یو کو جاری نہیں کیا، جو باضابطہ طور پر 8 اپریل کو لانچ ہونے والا تھا، اور بغیر کسی وضاحت کے آخری لمحے میں اسے ملتوی کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *