بھارت نے 60 شادی شدہ خواتین اور ان کے بچوں کو پاکستان واپس آنے سے زبردستی روک دیا

پاکستانی شہریوں کے ساتھ شادیاں کرنیوالی بھارتی خواتین اپنے میکے، رشتہ داروں سے ملنے گئی تھیں، دستاویزات موجود ہیں،نوائے وقت ذرائع

محمد ابرار نوائے وقت
امرتسر:بھارت نے 60 بھارتی خواتین کو زبردستی بھارت میں روک لیا، سفارتی ذرائع کے مطابق یہ خواتین انڈین شہری ہیں، جن کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں، اور یہ خواتین اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئی تھیں۔

بھارت نے پاکستان جانے والی 60 خواتین کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے روکے جانے والی 60 خواتین کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں، ان خواتین کے پاس پاکستان کے طویل المدتی ویزے موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خواتین کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو بھی پاکستان واپسی سے روک دیا گیا ہے۔

بھارتی خواتین اپنے اہل خانہ عزیز و اقارب سے ملنے بھارت گئیں تھیں، ان خواتین کو بھارتی شہر امرتسر کی انتظامیہ نے پاکستان واپسی سے روکا ہے۔

پاکستان واپس آنے کی خواہشمند بھارتی خواتین گزشتہ 2 روز سے امرتسر میں پھنسی ہوئی ہیں، ان کو امرتسر سے کہیں اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے شہریوں کے سارک ویزا استثنیٰ کے تحت جاری کیے گئے ویزے منسوخ کردیے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *