پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت
راجہ طارق محمود
لندن :پاکستان ہائی کمیشن لندن کے سامنے انتہا پسند ہندوں کی طرف سے مظاہرہ کے مقابلے میں پاکستانیوں نے بھی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاکستانی افواج اور اداروں کے حق میں نعرے بازی اور بینرز بلند کیئے جبکہ ہر طرف سے پاکستان زندہ باد پاک افواج پائیندہ باد کے نعرے گونج رہے تھے۔
مظاہرین میں پاکستان مسلم لیگ نون، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جوکہ دونوں ممالک کے مظاہرین کے درمیان تصادم یا کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کو روکنے پر پرعزم تھی۔
جبکہ بھارتی انتہا پسند مظاہرین میں سے چند افراد کو قانون توڑنے کی بنا پر زیر حراست بھی لیا گیا۔
یہ مظاہرہ تقریب شام چار سے لیکر رات آٹھ بجے تک جاری رہا جبکہ ایک انتہا پسند ہندو کی جانب سے پولیس افسر کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے کی بنا پر زیر حراست لیا گیا۔
پاکستانی مظاہرین کی جانب سے چائے کے کپ اور ابھی نندن کی تصاویر آویزاں بینرز مظاہرہ میں شامل کیے گئے اور پاکستانی مظاہرین نے بھارتی انتہا پسند ہندو مظاہرین کو چائے کے کپ پیش کر کے کسی بھی جنگی جارحیت کے جواباً پاک فضائیہ کی یاد دہانی کرائی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تمام پاکستانی قوم اور تمام سیاسی جماعتیں پاکستان افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جبکہ ہائی کمیشن لندن کے باہر ہر طرف پاکستانی پرچم لہرا رہے تھے اور ملی نغمے با آواز بلند چلائے جا رہے تھے۔
آخر پر پاکستان، پاک فوج، کشمیر کی آزادی، فلسطین کی آزادی کی دعا کے بعد مظاہرہ اختتام پذیر ہوا۔