چینتو:پاکستان سپورٹس کلب بریشیا نے سپر تھری شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا

محمد علی جناح ایسوسی ایشن اٹلی کے زیر اہتمام منعقدہ ایونٹ کے دوران شائقین کا زبردست جوش و خروش

مہمانان خصوصی رخسار برنالی، وقاص چنڈالہ، نواب چنڈالہ، یاسر ٹوپہکے ہاتھوں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم

رپورٹ و تصاویر: محمد الیاس قادری

چینتو/اٹلی: پاکستان سپورٹس کلب بریشیا نے محمد علی جناح ایسوسی ایشن (رجسڑڈ) اٹلی کے زیر اہتمام فیرارا کے نواحی قصبے CENTO میں منعقدہ سپر تھری شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا، ایونٹ میں شان پاکستان سپورٹس کلب، پاکستان سپورٹس کلب بریشیا اور منہاج کلب گوالتیری نے حصہ لیا، یورپ میں مقیم ہموطنوں میں مقبول کھیل والی بال کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کیلئے اٹلی بھر سے پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ سیاسی، سماجی، مذہبی اور کھیلوں کی تنظیموں کی سرکردہ شخصیات سمیت مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، ٹورنامنٹ کے اختتام پر پاکستانی نثزاد ممتاز اطالوی بزنسمین چوھدری رخسار احمد برنالی، چوھدری وقاص افضل چنڈالہ، پاک یونائیٹیڈ فیڈریشن اٹلی کے چیف آرگنائزر و پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی کی ایگزیکٹو کونسل کے صدر حاجی چوھدری نواب خان چنڈالہ، پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی کے سرپرست اعلی اور اطالوی لیبر یونین سی کوبس کے ایگزیکٹو ممبر چوھدری یاسر عرفات ٹوپہ اور دیگر نے محمد علی جناح ایسوسی ایشن اٹلی کے سرپرست اعلی چوھدری محمد اقبال امرہ، چیئرمین چوھدری ہارون احمد پسوال، چوھدری شاہ زیب اقبال مانگٹ، چوھدری فیصر عباس ساگر، چوھدری دانش ولایت، چوھدری شمس ناز، شیخ کاشف، چوھدری نوید گجر، چوھدری صدا حسین، چوھدری مبشر حسین چوہان اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *