محمد ارشد بھٹی بیورو چیف نوائے وقت
ملتان :15 روز گزر جانے کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز بحال نہ ہونے سے پورے پنجاب کا کاروبار تباہ ہوگیا۔ کراچی اور گوادر کاروبار کا بہت بڑا مرکز ہے لیکن 15 روز سے کراچی میں ہڑتال کی وجہ سے کوئی گاڑی نہ آ رہی ہے نہ جا رہی ہے جس سے فیکٹریاں بند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ میل بروکر اسوسی ایشن ملتان کا حکومت پاکستان سے فل فور ٹرانسپورٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ۔ سندھ میں پانی کے تنازع پر انہوں نے ہائی وے پر ٹریفک کو کئی روز سے بند کر رکھا ہے جس سے پنجاب سرحد اور دیگر علاقوں میں انے والی ٹرانسپورٹ بند ہے۔ کاروباری طبقے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ٹرانسپورٹر ڈرائیور اور دیگر مزدور بھی معاشی طور پر پریشان ہیں۔ متاثرین نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فل فور ہائی ویز سے ٹریفک کو بحال کروایا جائے تاکہ لوگوں کا کاروبار رواں دواں ہو سکے۔ میل بروکر ایسوسییشن ملتان اس واقعہ پر اپنا پرزور احتجاج ریکارڈ کراتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس مسئلے کے اوپر فلفور ایکشن لیا جائے اور راستوں کو فوری کلیئر کروایا جائے ، اور اربوں روپے کا ملک کونقصان ہو رہا ہے اس سے خلاصی مل سکے۔