آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے! بھارت میں ڈان ٹی وی کے یوٹیوب چینل پرپابندی عائد

بھارتی حکومت نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ڈان ٹی وی سمیت 6 کروڑ 30 لاکھ سبسکرائبرز کے حامل 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائی، بی بی سی کو بھی وارننگ جاری

سوشل میڈیا رپورٹر نوائے وقت

لندن:بھارت کی انتہاپسند حکومت بے باک صحافت اور سچائی پر مبنی رپورٹس نشر کرنے پر تلملا اٹھی، پہلگام واقعے کے بعد بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر ڈان ٹی وی ،اوکے ٹی وی سمیت 6 کروڑ 30 لاکھ سبسکرائبرز کے حامل 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے وزارت داخلہ کی سفارش پرپہلگام واقعے کے بعد اشتعال انگیزی اور فرقہ وارانہ حساسیت کا حامل مواد نشر کرنے کے الزام میں 6 کروڑ 30 لاکھ سبسکرائبرز کے حامل 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔

پابندی کی زد میں آنے والے پلیٹ فارمز میں ڈان ٹی وی، اوکے ٹی وی اور دیگر یوٹیوب چینلز شامل ہیں جبکہ صحافی ارشاد بھٹی کے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا مستقل حقائق سے عاری اور غیرذمے دارانہ رپورٹنگ میں مصروف ہے جبکہ ڈان ٹی وی اور اوکے ٹی وی سمیت پاکستانی میڈیا اور یوٹیوب چینلز نے حقائق کا سہارا لیتے ہوئے بھارتی حکومت اور اس کے میڈیا کے جھوٹ کا پول کھول کر رکھ دیا جس پر بھارتی حکومت نے تلملاہٹ میں یہ قدم اٹھایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *