کیمونے دی بولونیا کے مجاز آفیسر نے مختصر تقریب میں انہیں اطالوی شہریت کی دستاویزات پیش کیں
رپورٹ: محمد الیاس قادری
بولونیا: اٹلی میں طویل عرصے سے مقیم گجرات کے نواحی قصبے ککرالی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان چوھدری حمزہ طارق مہر ککرالی نے بھی اٹالین نیشنیلٹی حاصل کر لی ہے، کیمونے دی بولونیا میں امیگریشن آفیئرز سے متعلق وزارت داخلہ کے مجاز آفیسر نے مختصر تقریب میں انہیں اطالوی شہریت کی دستاویزات پیش کیں، دریں اثناء چوھدری محمد احسان آف گوجرانوالہ نے اپنے دیرینہ دوست چوھدری حمزہ طارق مہر سے ملاقات کی اور انہیں یورپی یونین میں شامل اہم ملک کی نیشنیلٹی ملنے پر مبارکباد دی، جبکہ چوھدری حمزہ طارق مہر آف ککرالی کے پاکستان اور یورپ بھر میں مقیم عزیز و اقارب اور دوست احباب کی طرف سے بھی انہیں مبارکباد کے پیغامات بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔