شہزادہ عالمگیر بیورو چیف ڈان ٹی وی
لاہور :رائیونڈ اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب
32 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح جلد کیا جائے گا ۔
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کا جلسہ عام سے خطاب
مسلم لیگ ن کی قیادت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائیونڈ کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے 29اپریل کو وزیراعلی پنجاب کے ہاتھوں ایک اور میگا منصوبہ شروع ہونے جا رہا ہے ۔
ملک فیصل ایوب نے مزید کہا کہ
12 لاکھ سے زائد خاندانوں کے لیے راشن کارڈز کا اجراء کیا جا رہا ہے
32 کروڑ روپے کی لاگت سے رائیونڈ کا پہلا اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کے حتمی مراحل میں پہنچ چکا۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مزدور کی کم از کم اجرت کو 37 ہزار روپے مقرر کیا گیا ۔
حلقے کی عوام کے لیے میگا پراجیکٹس کا آغاز کیا جا رہا ہے
رائے ونڈ میں جلسہ کرنے کا مقصد عوام سے کئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے
بچوں کے کھیلنے کے لیے سپورٹس کمپلیس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔
جدید واٹر سپلائی کا جلد افتتاح کیا جائے گا جبکہ پرانے ڈسپوزل کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔
سیوریج سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے
رائیونڈ کی عوام کو 40 سال سے درپیش مسائل حل ہونے جارہے ہیں.
تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال،فلائی اوور،گھر گھر سوئی گیس فراہمی
،ماڈل ریلوے سٹیشن،پلے گراؤنڈ،اوپن واٹر سپلائی سکیم،پختہ سڑکیں، وسیع قبرستان ،اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شیر کو مہر لگانے کے ثمرات ہیں.
جلسہ عام سے چئیرمن ٹرانسپورٹ پنجاب چوہدری شہزاد سندھو ، صدر ایم ایس ایف ملک احسن کھوکھر اور دیگر نے بھی خطاب کیا
مقررین کا مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر اعتماد کا اظہار
مسلم لیگ ن کا دور سنہری دور ہے جس میں عوام کو انکا بینادی حق فراہم کیا جارہا ہے۔
جلسے میں لیگی رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی