محمد ناصر غلزئی ، بیوروچیف نوائے وقت
پشاور:عوامی نیشنل پاڑی کے مرکزی صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل پوری قوم کا مسئلہ ہے، اس لئے سب کو کھل کر سامنے آنا پڑے گا۔ میڈیا پر مائنز اینڈ منرلز بل سمیت پختونخوا کے مسائل کا بلیک آؤٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پوری قوم کا مسئلہ ہے، سیاسی جماعتوں سمیت سب کو کھل کر سامنے آنا پڑے گا، جبکہ یہ دوغلاپن نہیں چلے گا کہ کچھ لوگ آل پارٹیز کانفرنس میں آکر اس بل کی مخالفت کریں اور واپس جاکر پھر جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد اس بل تک محدود نہیں، اٹھارہویں آئینی ترمیم پر ہر صورت عملدرآمد کرانا ہوگا۔ پختونخوا پچھلے 12 سال سے ترقی سے محروم ہے، انکی ترقی محض فیس بک اور ٹوئٹر تک محدود ہے۔