سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ، ایس پی سٹی ڈویژن مہر محمد سعید اور ڈی ایس پی نیو ملتان ارشاد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس
محمد ارشد بھٹی بیورو چیف نوائے وقت
ملتان: ملتان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی ، چوری اور موٹر سائیکل و وہیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 10 گینگز کے 31 ارکان کو گرفتار کر کے 01 کروڑ 95لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں، 02 کار، ساڑھے15تولے طلائی زیورات ، 43 موٹر سائیکل، 26 موبائل فونز اور 71لاکھ نقدی شامل ہیں برآمد کر لیے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ 16 پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیے گئے، 175 مقدمات ٹریس۔
ملتان پولیس شہر سے جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہی کارروائیوں کے دوران سرکل نیو ملتان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی ،رابری، چوری اور موٹر سائیکل و وہیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 10 گینگز کے 29 ارکان کو گرفتار کر کے 01 کروڑ 95لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں، 02 کار، ساڑھے15تولے طلائی زیورات ، 43 موٹر سائیکل، 26 موبائل فونز اور 71لاکھ نقدی شامل ہیں برآمد کر لیے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ 16 پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیے گئے۔
شاہ رکن عالم:
شاہ رکن عالم پولیس نے 02 گینگ کے 05 ارکان کو گرفتار کر کے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 35 لاکھ مالیت کی 01 کار 10 موٹرسائیکل، 09 موبائل فونز، 02 لاکھ روپے زائد نقدی، 03پسٹل 30بور شامل ہے برآمد کر لیا۔ 50مقدمات ٹریس
سیتل ماڑی:
سیتل ماڑی پولیس نے 05 گینگ کے 15 ارکان کو گرفتار کر کے 72 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں08تولہ طلائی زیوارت، 01 کار، 21 موٹر سائیکل، 10 موبائل فونز، 43 لاکھ 72 ہزار روپے نقدی، 13پسٹل 30بور شامل ہے برآمد کر لیا۔ 68مقدمات ٹریس
نیو ملتان:
نیو ملتان پولیس نے 03گینگ کے 11 ارکان کو گرفتار کر کے 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں ساڑھے 07 تولہ طلائی زیورات، 12 موٹر سائیکل، 07 موبائلز 07 لاکھ روپے نقدی شامل ہے برآمد کر لیا۔57 مقدمات ٹریس
ٹریس مقدمات:
گرفتار ملزمان سے ڈکیتی ،رابری، چوری، موٹر سائیکل و وہیکل چوری اور موٹر سائیکل سنیچنگ کے 132 مقدمات ٹریس ہوئے۔
برآمدگی:
10 گینگز کے 31 ارکان کو گرفتار کر کے 01 کروڑ 95لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں، 02 کار، ساڑھے15تولے طلائی زیورات ، 43 موٹر سائیکل، 26 موبائل فونز اور 71لاکھ نقدی شامل ہیں برآمد کر لیے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ 16 پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیے گئے
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سٹی ڈویژن مہر محمد سعید کی زیر نگرانی ڈی ایس پی نیو ملتان ارشاد حسین کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی عمر فاروق، ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم حامد محمود جاوید، ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان محمد ذوالفقار علی نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مطلوب گینگز کو ٹریس کر کے برآمدگی کی۔
پولیس ٹیموں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں ،پولیس ایپس کے ذریعے اور اہم مقامات کی ناکہ بندی کرنے سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان سے مسروقہ مال برآمد کیا۔
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ، ایس پی سٹی ڈویژن مہر محمد سعید اور ڈی ایس پی نیو ملتان ارشاد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے بہت محنت سے ان ملزمان کو ٹریس کر کے برآمدگی کی ہے جس کے لیے وہ داد کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر سے جرائم کے لیے مزید آپریشن کیے جا رہے ہیں جلد مزید ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے برآمد ہونے والا مال اصل مالکان کے حوالے کیا جو اپنا مال واپس ملنے پر بے حد خوش ہوئے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور سی پی او ملتان کا شکریہ ادا کیا۔