محمد ناصر غلزئی ، بیوروچیف نوائے وقت
ڈیرہ اسماعیل خان :خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے، یہ واقعہ تحصیل درابن کی حدود میں کلاچی موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
پولیس کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔