لا قانونیت اپنے عروج پر :عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پورا سال مقرر نہ ہونے کا امکان

نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پرانے مقدمات کی سماعت پہلے ہوگی، عمران خان کی اپیل رواں سال دائر کی گئی، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈویژن بینچ کو رپورٹ

کورٹ رپورٹر نوائے وقت

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں 14 سال قید کی سزا کے خلاف عمران خان کی اپیل کی سماعت رواں سال نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ رپورٹ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست کے جواب میں ڈویژن بینچ کو جمع کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی جانب سے جنوری 2025 میں دائر فوجداری اپیل کو غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا سامنا ہے، اور عدالت نے تصدیق کی ہے کہ رواں کیلنڈر سال کے دوران اس کیس کی سماعت نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *