رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت
ساہیوال :قبرستان ماہی شاہ سٹی ساہیوال کے اندر نامعلوم ملزمان سٹریٹ لائٹس کی مین تاریں اور بجلی کے متعدد پول کاٹ کر لے گئے اور قبرستان میں آوارہ کتوں کی بھر مار سے قبرستان میں اپنے پیاروں کی فاتحہ خوانی کے لئے آنے والے پریشان۔ پولیس فتح شیر قبرستان مائی شاہ میں وارداتوں کی روک تھا میں بری طرح ناکام۔ کھلے عام قبرستان میں منشیات کا کاروبار ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق قبرستان ماہی شاہ میں ایک عرصہ سے قبرستان کے اندر اور جنازگاہ کے اندرون و بیرون چوری،جیب تراشی و دیگر جرائم کا سلسلہ جاری ہے جس پر انتظامیہ قبرستان نے نصب کیمروں کی مدد سے متعدد جرائم پیشہ نشہ بازوں کے خلاف خود اقدام کیا اور اس صورتحال کے بارے میں مقامی پولیس انتظامیہ و متعلقہ تھانہ کو متعدد بار تحریری اطلاع دی مگر اس کے باوجود جرائم میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا۔ گزشتہ چند ماہ قبل جنازگاہ کے اندر سے دو واٹر موٹریں چوری کرلی گئیں اور متعدد لوگوں کے جنازہ میں جیب تراشوں کا شکار ہوئے۔قبرستان کے اندر سابق ممبر کمیٹی قبرستان کی جانب سے عوامی بہتری کیلئے سٹریٹ لائٹس لگوائیں تھیں۔ اب گزشتہ ڈیڑھ دو ماہ کے دوران نامعلوم افراد قبرستان کے اندر سے سٹریٹ لائٹس کی مین تاریں اور بجلی کے پول کاٹ کر لے گئے ۔شہریوں نے کمشنر ساہیوا ل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔