پاکستانی فضائی حدود کی بندش: انڈین ایئرلائنز کو ماہانہ 10 ارب 13 کروڑ روپے کا نقصان

ایوی ایشن رپورٹر نوائے وقت

نیو دیلی:پاکستان کی جانب سے انڈین ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد انڈین ایئرلائنز کو شمالی انڈیا کے شہروں سے بین الاقوامی پروازیں چلانے کے لیے ہفتہ وار دو ارب 54 کروڑ پاکستانی روپے اضافی اخراجات کا سامنا ہوگا۔
انڈین نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی ایندھن کے زیادہ استعمال اور طویل پرواز کا سبب بن رہی ہیں۔
پی ٹی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے جائزے کی رو سے انڈین ایئرلائنز کے لیے ان اضافی آپریشنل اخراجات کا ماہانہ تخمینہ تقریباً 10 ارب 13 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *