پولیس کا فرض ہے مدد آپ کی:پنجاب پولیس کے جوان کا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف

جنرل رپورٹر نوائے وقت

اسلام آباد:پنجاب پولیس کے جوان کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے I-11/2 سے غلام حسین نامی شہری کو اغوا کیا گیا، اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغوا میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

نوائے وقت ذرائع کے مطابق شہری کے اغواء میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، اغوا کاروں نے مغوی کے اہل خانہ سے 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے غلام حسین نامی مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔

زرائع نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عمیر سمیت اغوا میں ملوث گروہ فراش ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ ایس ایچ او فواد خالد کی قیادت میں کامیاب آپریشن کیا گیا، پولیس نے تکنیکی ذرائع سے ملزمان کا سراغ لگایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *