کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا صبح سویرے شہر کا تفصیلی دورہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہار ناراضگی

زین طاہرچوہدری / علمدار حسین زیدی نوائے وقت

ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا صبح سویرے شہر کا تفصیلی دورہ۔ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہار ناراضگی، جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر انتظامی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کوئی سپروائزر نظر نہیں آیاجو صفائی کروائے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹری سٹاف کی حاضری روزانہ کی بنیاد پر چیک کی جائے اور شہر میں عارضی ڈمپنگ سائٹس کو جلد بنایا جائے تاکہ جمع ہونے والے کوڑے کو ٹھکانے لگایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران باہمی رابطے کو بہتر کریں تاکہ صفائی پر توجہ دی جاسکے۔ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں۔عوام کی شکایات دور کرنے کا بھی میکانزم ترتیب دیا جائے اور عوامی شکایات کو فوری حل کیا جائے۔ کمشنر سا ہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے صدر بازار اور پاک پتن بازار کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے دونوں بازاروں میں زیر تعمیر ڈرینز کے کام کا جائزہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *