رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت
ساہیوال:ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی کا ہڑپہ میوزیم کا دورہ، ہڑپہ میوزیم میں ریسٹ ہاؤس کی اپ گریڈیشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا، تعمیراتی کام کے معیار کو ہرصورت برقرار رکھا جائے اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو نے کام کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔ تفصیلا ت کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ہڑپہ میوزیم کا دورہ کیا اور میوزیم میں ریسٹ ہاؤس کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ یہ منصوبہ ممبر پنجاب اسمبلی نوید اسلم خان لودھی نے حکومت پنجاب سے منظور کروایا ہے اور اس پر لاگت کا کل تخمینہ5کروڑ70لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے کہا کہ کام کے معیار کو ہرصورت برقرار رکھا جائے اور منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔