عوامی یوتھ موومنٹ اور پاک آرمڈ فورسز لورز فورم کے اشتراک سے ریڈ لائن پاکستان کانفرنس کا انعقاد

شہزادہ عالمگیر بیورو چیف/ روہیل اکبر نوائے وقت

لاہور: لاہور میں ریڈ لائن پاکستان کانفرنس کا انعقاد
پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف لاہور پریس کلب میں عوامی یوتھ موومنٹ اور پاک آرمڈ فورسز لورز فورم کے اشتراک سے ریڈ لائن پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیاکانفرنس میں چئیرمین عوامی یوتھ موومنٹ چوہدری علی رضا نت،صدر پاک آرمڈ فرسز لورز فورم اعظم خان، وائس چییرپرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب جہاں آرا وٹو، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ، چئیرمین گلوبل لا کالج توقیر بٹر، پریذیڈنٹ مسلم سٹوڈنٹ فیدریسن سہیل چیمہ، جنرل سیکرٹری مسلم سٹوڈنٹس فیدریشن ن یاسر عباسی، صدر پاکستان یونائیٹڈ یوتھ شہزادہ بٹ، صدر مسلم یوتھ لیگ حارث ڈار، ترجمان انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن حاشر منہاس،، چئیرمین تاجران اتحاد گروپ چوہدری ابوبکر، علی اکبر بوبی، حمزہ بصیر سمیت مختلف شعبہ سے تعلقات رکھنے والے افرد نے شرکت کی.
اپنے خطاب میں چیئرمین عوامی یوتھ موومنٹ علی رضا نت کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان کا نام بدنام کرنے کی کوشش کی جسکی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.
صدر پاک آرمڈ فورسز لورز فورم اعظم خان نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کا سپاہی ہے۔ پاکستان کے نوجوان پاک وطن پہ کوئی آنچ نہ آنے دیں گے۔
سابق صدر ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ نے کہا کہ نوجوان قیادت کا ریڈلائن پاکستان کے سلوگن پہ اکٹھے ہونا بھارت پہ منہ طمانچہ ہے۔
وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء وٹو نے کہا کہ جس ملک کے نوجوان باشعور اور متحد ہوں اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *