امجد رولیہ، بشیر بوسال، عاطف بسرہ، عمر حمید، ملک عبدالرحمن زاہد طور، اخلاق لوہسر، محمد بوٹا اور دیگر کی تعزیت کیلئے رویریتو آمد
رپورٹ محمد الیاس قادری
رویریتو/اٹلی: پاکستان مسلم لیگ نون اٹلی کے صدر پاکستانی نژاد ممتاز اطالوی بزنسمین چوھدری خالد محمود گوندل کی بھاوج کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے اٹلی بھر سے آمد کا سلسلہ جاری ہے، ان کی بھابھی7مارچ کو پاکستان میں وفات پا گئی تھیں، مرحومہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ٹیکنوکریٹ اور سابق چیئرمین اوورسیز کمیشن ضلع منڈی بہاؤالدین چوھدری محمد عارف گوندل ایڈووکیٹ کی اہلیہ، سابق مشیر پانی و بجلی چوھدری افضال احمد گوندل کی بھابھی، چوھدری وقاص گوندل اور چوھدری اسامہ گوندل کی والدہ تھیں، پاکستانی نثزاد ممتاز اطالوی بزنسمین چوھدری امجد حسین رولیہ، ملک محمد الیاس آف چوہڑ پور، پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے سینیئر رہنماوں حاجی بشیر احمد بوسال، ملک عبدالرحمن، چوھدری محمد بوٹا آف موسا کمالا، معروف کاروباری شخصیات چوھدری عاطف بسرہ، میر عمر حمید، چوھدری اخلاق احمد لوہسر، زاہد طور اور دیگر نے چوھدری خالد محمود گوندل اور چوھدری محمد عارف گوندل ایڈووکیٹ سے رویریتو میں ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔