بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے پاکستانیوں اور سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ،کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

راجہ طارق محمود خان

لندن:بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر پاکستانیوں اور سکھوں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس مظاہرے میں لندن کے علاوہ دیگر شہروں مانچسٹر، برمنگھم،لٹن، ہونسلو اور سلاو سے شامل ہونے کے لیئے جوک در جوک پاکستانی اور سیز کمیونٹی اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔

مظاہرین نے پاکستانی، کشمیری اور فلسطینی پرچموں کے علاوہ بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین کشمیر اور فلسطین کی آزادی اور پاکستان اور پاکستانی افواج کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ مظاہرہ تین بجے شروع ہونا تھا جبکہ پولیس کی نفری بھارتی ہائی کمیشن کے باہر تین گھنٹے پہلے پہنچ چکی تھی اور تمام راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔اس دفعہ کے احتجاج کی حیران کن بات یہ تھی کہ کوئی بھی بھارتی شہری یا مظاہرین میں سے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر نظر نہیں آیا۔

احتجاج کے آخر پر کشمیر اور فلسطین کی آزادی، پاکستان اور آزاد کشمیر کی خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔

اس مظاہرہ کے دوران گزشتہ احتجاج کی طرح کسی قسم کا کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *