ہیڈ ماسٹر کی جوائننگ پر غیر ضروری تماشہ تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان،ملک علی نواز خاں اعوان کی جوائننگ کو اس انداز میں منایا گیا جیسے کوئی شاہی شادی یا سیاسی جلسہ ہو

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت

ساہیوال/ چیچہ وطنی:سکول جوائننگ یا شادی کی تقریب؟ ہیڈ ماسٹر کی جوائننگ پر غیر ضروری تماشہ، تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان
شوکت جوتہ کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول 13/14-ایل میں نئے سئنیر ہیڈ ماسٹر، ملک علی نواز خاں اعوان کی جوائننگ کو اس انداز میں منایا گیا جیسے کوئی شاہی شادی یا سیاسی جلسہ ہو۔ سادہ سی سرکاری ذمہ داری کی ادائیگی کو غیر معمولی پروٹوکول، استقبالی تقاریب اور نمائشی سرگرمیوں کے ذریعے نہ صرف غیر سنجیدہ بنایا گیا بلکہ بچوں کی تعلیم کو بھی ثانوی حیثیت دے دی گئی۔اس جوائننگ کے موقع پر مہمانوں کے لیے خصوصی انتظامات، اسکول کے اوقات میں مداخلت اور تدریسی عمل کی معطلی دیکھی گئی۔
علاقہ کے مکینوں اور والدین نے سی ای او ایجوکیشن، ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے کر اس عمل میں شامل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ تعلیمی اداروں کو نمائشی تقریبات کی آماجگاہ بننے سے روکا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *