پی ٹی وی نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی میں دشمن کے 3 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں
نمائندگان نوائے وقت
راولپنڈی:پاکستان کی مسلح افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 لڑاکا طیارے مارے گرائے ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی حملے کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی میں دشمن کے 2 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔
بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاک فضائیہ نے اکھنور، جموں اور انبالہ میں بھارتی فضائیہ کے 3 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں جبکہ متعدد ڈرون طیارے بھی تباہ کیے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں میں 2 رافیل اور ایک سخوئی 30 بھی شامل ہے۔
پی ٹی وی نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی میں دشمن کے 3 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں