شہزادہ عالمگیر، روحیل اکبر نوائے وقت
لاہور:بھارت نے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ
کرتار پور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال ہے، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری یہاں آتے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا تقریب سے خطاب ۔صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں بین المذاھب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ ڈائیلاگ میں شرکت کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی جارحیت سے علاقائی اور عالمی امن کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ پہلگام واقعہ کی مذمت بھی کی اور تحقیقات کی پیشکش بھی، مگر بھارت کی ہٹ دھرمی نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہبِ کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی پہلی تقریر میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا وعدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اقلیتی برادری کی مالی معاونت کے لیے مینارٹی کارڈ کا اجراءکیا۔ کرتار پور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال ہے، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری یہاں آتے ہیں۔ بین المذاھب ہم آہنگی سے ہی امن، خوشحالی اور ترقی ممکن ہے۔