رافیل طیارہ ساز فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے،طیارے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں

انٹرنیشنل رپورٹر نوائے وقت

لندن:رافیل طیارہ ساز فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے ۔رافیل لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جہاز اور 1 ڈرون مار گرائے۔

پاک فضائیہ نے جو 6 بھارتی طیاروں کو مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید طرز کے رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *