ساہیوال میں دوران آپریشن عوام کا پتھراؤ، پولیس کی ہوائی فائرنگ جاری،بلدیہ میونسپل آفیسر خالد ضیاء زخمی

رانا وحید، علمدار حسین زیدی نوائے وقت

ساہیوال:شریف کالونی کچی آبادی میں دوران آپریشن عوام کا پتھراؤ ۔پولیس کی ہوائی فائرنگ جاری۔بلدیہ میونسپل آفیسر خالد ضیاء پتھراؤ میں زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ شریف کالونی، کچھی آبادی کو ایک پارک بنانے کے لئے لوگوں کے مکان گرا کر خالی کروارہی تھی۔ ضلعی انتظامیہ ساہیوال میں نہر کے کنارے پر پارک بنانے کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے گز شتہ روز شریف کالونی کچی آبادی میں سینکڑوں مکانوں کو گرا نے کیلئے آپریشن شروع کر رکھا تھا اسی دوران سرکاری اہل کاروں اور عوام کے درمیان جھگڑاہوا، بات پتھراؤ تک پہنچ گئی۔ پولیس بھی مو قع پر پہنچ گئی۔ پتھراؤ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ میونسپل آفیسر خالد ضیاء بھی پتھراؤ کے دوران زخمی ہوگئے۔اس مو قع پر متا ثرین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہماری چھتوں کو گرا کر یہاں پر پارک بنانا چا ہتی ہے جو سراسرہمارے ساتھ نا انصافی ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *