محمد ابرار نوائے وقت
نیو دیلی:بھارت کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور حملے کیے جانے کو بھارتی حکومت کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کہا جا رہا ہے جب کہ مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ’سندور بن گیا تندور‘ بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
بھارت نے اپنی جارحیت اور پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی دہشت گردی کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دے کر ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم بھارتی حکومت کے عزائم خاک میں مل گئے۔
خلیجی اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق بھارت کے پاکستان پر حملوں کو ’آپریشن سندور‘ کا نام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا۔
مذکورہ اجلاس میں پاکستان پر حملوں کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دینے کی تجویز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دی۔
بھارت نے پاکستان پر حملوں کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دے کر گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملوں کا بدلہ قرار دیا۔
پہلگام واقعے کے 15 دن بعد بھارتی فوج نے پاکستان پر دہشت گردانہ حملہ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور اپنے حملوں کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا۔
واضح رہے کہ ’سندور‘ شادی شدہ ہندو خواتین کی جانب سے ماتھے پر سجایا جاتا ہے، ہندو عقیدے کے مطابق سندرو کسی خاتون کے شادی شدہ ہونے کی دلیل ہوتی ہے اور شوہر کی موت پر ماتھے سے سندور ہٹا دیا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے میں چوں کہ تمام ہندو مرد ہلاک ہوئے تھے اور خواتین بیوہ ہوئی تھیں، اس لیے بھارت نے بدلے کا ڈھونگ رچا کر پاکستان پر دہشت گرد حملے کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا۔
پاکستان میں ایکس پر ’آپریشن سندور بن گیا تندور‘ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا اور پاکستانی صارفین نے بھارتی حملے کو بوکھلاہٹ قرار دیا۔