سویلینز کا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے، سپریم کورٹ نے حکومتی اپیلیں منظور کرلیں
7 رکنی ائینی بینچ نے مختصر فیصلہ سنادیا، آرمی ایکٹ کی کالعدم شقیں بحال، اپیلیں 2-5 کی اکثریت سے منظور کی گئیں، جسٹس جمال اور جسٹس نعیم کا فیصلے سے اختلاف
سٹاف رپورٹر نوائے وقت
اسلام آباد :نوائے وقت کا قبل از وقت خبریں دینے کا اعزازہمیشہ کی طرح برقرار رکھا ۔ایک دن پہلے ہی درست خبر دے دی۔
برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر،ملٹی ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن کے ایڈیٹرانچیف اورڈان ٹی وی برطانیہ کے ڈائریکٹرنیوزڈاکٹر اختر گلفام نے ایک دن پہلے ہی خبر دے دی تھی کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے کی منظوری دے دی جائے گی اور آج ایسا ہی ہوا
سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سویلین کے فوجی ٹرائل سے متعلق حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے آرمی ایکٹ کو اصل شکل میں بحال کردیا۔
سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی ائینی بینچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔
انٹرا کورٹ اپیلیں 2-5 کی اکثریت سے منظور کی گئی ہیں، جسٹس نعیم الدین افغان اور جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔