بھارت سے کشیدگی لے ڈوبی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

پاکستان اور بھارت پر جنگ کے بادل چھانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی دوسری بدترین مندی 6 ہزار 482 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

کامرس رپورٹرنوائے وقت

کراچی :پاکستان اور بھارت پر جنگ کے بادل چھانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید ترین مندی دیکھی گئی اور دن کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 6 ہزار 482 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 6 ہزار 482 پوائنٹس یا 5.89 فیصد تنزلی سے ایک لاکھ 10 ہزار 9 پوائنٹس پر آگئی، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی ایک روزہ کمی ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ٹیرف کے اعلان کے بعد 8,700 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔

بزنس ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق عارف حبیب لمیٹڈ کی ہیڈ آف ریسرچ ثنا توفیق نے بتایا کہ کشیدگی میں مزید اضافے کی صورت میں فروخت کا دباؤ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک وضاحت حاصل نہیں ہو جاتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *