بھارتی فضائیہ کی نااہلی، فرانسیسی اخبار نے پول کھول دیے ، بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا

انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت

پیرس:معروف فرانسیسی اخبار مونڈے نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور فوجی آپریشن میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں سامنے لے آیا۔

معروف فرانسیسی اخبار مونڈے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا ہے۔

اخبار کے مطابق پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے، بھارت کے سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبررساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق کی ہے، بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کیلئے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً آٹھ ارب یورو میں خریدے تھے، بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبور کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *