محمد ابرارنوائے وقت
دہلی:بھارتی میڈیا ’آج تک‘ نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔ پاکستانی میڈیا نے پروپیگنڈا بے نقاب کیا تو بھارتی ٹی وی چینل ’آج تک‘ نے معافی مانگ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہے۔
خاتون اینکر نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کچھ ادھوری رپورٹس دکھائی گئی جس کے لیے معافی چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد سے بھارتی میڈیا پر پاکستان پر حملہ کرنے کی جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں جسے پاکستانی میڈیا کی جانب سے بے نقاب کیا جارہا ہے۔