رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت
ساہیوال:ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں اور اثاثے محفوظ ہیں قوم انشائاللہ ملکی سالمیت بقا اور استحکام کے لیے سپاہ سالار کی قیادت میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں۔ یہ بات پنجاب کالج کے پرنسپل محمد توصیف نے پریس کلب ساہیوال میں فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایم پی اے قاسم ندیم نعیم شیخ نوید غنی اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل پریس کلب ساہیوال سے ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ناقابل شکست ہے بھارت کو بڑا نقصان دے کر پاکستان نے اپنی برتری ثابت کردی پاک فوج پائندہ باد کے نعروں کے ساتھ پر جوش انداز میں پاکستان کی افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔شہیدوں کو خراج عقیدت ، فاتحہ خوانی اورزخمیوں کے لئے دعائے صحت کی گئی۔